پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ٹیم ڈاکٹر نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے والد کے شدید علیل ہونے کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کی ہے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر سہیل سلیم والد کی تیمار داری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی متبادل ڈاکٹر بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سے مقامی طور پر بھی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم ویزا مسائل کے سبب پاکستان اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے۔
ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم کو آج آسٹریلیا روانہ ہونا تھا۔
Comments are closed.