بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے سرد موسم میں ٹریننگ

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے سرد موسم میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں بیماری سے صحتیاب ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی لنکن ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی سیریز کل سے نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ ہیگلے اوول میں کھیلی جائے گی۔

مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری مرتبہ ٹیسٹنگ…

سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ہفتے کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سیریز سے متعلق کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں معاونت ملے گی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.