بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023ء کے دوران خاص حفاظتی انتظامات دینے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ٹیم پاکستان کے بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔
بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح اہم ہے، پاکستان ٹیم کےلیے کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ٹیم کو جہاں جہاں درکار ہوا وہاں مکمل فول پروف سیکیورٹی کوَر دیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.