کرکٹ ورلڈ کپ کا بھارت میں آغاز 5 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس کا حتمی شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے مختلف شہروں میں میچز شیڈول ہیں۔
بابر الیون کا ورلڈ کپ میں باقاعدہ پہلا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا اور یہ میچ 6 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں شیڈول ہے۔
قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم بینگلورو میں 20 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ پانچویں میچ میں افغانستان سے مقابلہ 23 اکتوبر کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف 27 اکتوبر کو کھیلے گی۔
ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاکستان ٹیم ساتواں میچ بنگلادیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کھیلے گی۔
گرین شرٹس کا آٹھواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم بینگلورو میں 4 نومبر کو شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نواں میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.