پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

پاکستان ٹیم میلبرن سے وطن واپسی کیلئے روانہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کے بعد قومی اسکواڈ میلبرن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گیا۔

روانگی کے وقت فینز سیلفی اور آٹوگراف لینے ہوٹل پہنچ گئے، قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔

کپتان بابر اعظم، منیجر منصور رانا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور نسیم شاہ لاہور پہنچیں گے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کردیا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پشاور جبکہ اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.