جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

پاکستان ٹیم سے متعلق کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا بیان وائرل

دنیا کے معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر حیران و پریشان ہوگئے۔

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لوگ محمد عامر سے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے جیتنے کے بعد سرف کھا لیا ہے۔

ہرشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو جب جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جائے تو وہ ہارنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ کہیں کہ پاکستانی ٹیم ختم ہو چکی، اس کا اب کوئی چانس نہیں رہا تو یہ ٹیم حیرت انگیز کرکٹ کھیلتی ہے۔

واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہی تقریباً ختم ہوگئے تھے وہیں اس ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ناک آؤٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں بھی پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.