جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

پاکستان ٹیم سری لنکا سے آج وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی

ایشیا کپ میں سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔

کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل دبئی سے براستہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

قومی اسکواڈ کے باقی ارکان آج شام دبئی کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

بولنگ کوچ مورنی مورکل جنوبی افریقا اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.