منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

پاکستان ٹیم بنگلور سے چنئی کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلور سے چنئی کے لیے روانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی جائے گی جہاں اس کا ورلڈ کپ کا اگلا میچ شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چنئی پہنچ کر کل دوپہر 2 سے 5 بجے کے درمیان ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پیر کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے367 رنز بنا کر پاکستان کو 305 رنز پر آؤٹ کر کے میچ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اس نے 2 میچز جیتے اور 2 ہارے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.