جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 بولرز شامل

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 بولرز کو شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شاہنواز دھانی بولنگ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انہیں ری ہیب کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر کل کیمپ میں پریکٹس کا حصہ بنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.