کینیڈا کے شہر وینکوور میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان جانباز خان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث دونو ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قونصل جنرل جانباز خان نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینکوور میں حال ہی منعقد ہونے والی پاکستان ٹریڈ ایکسپو میں کینیڈین تاجروں نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستانی مصنوعات کو بے حدپسند کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں گارمنٹس، اسپورٹس، لیدر، کٹلری اور دیگر پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایکسپو کا افتتاح ہائی کمشنر آف پاکستان ظہیر جنجوعہ نے کیا اور کینیڈین وزراء سمیت مقامی حکام نے شرکت کی۔
قونصل جنرل جانباز خان نے بتایا کہ وینکوور میں پاکستان فیشن انڈسٹری ایکسپو کی بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments are closed.