بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پاکستان و چین کا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے یکم اور دو نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے بھی مذاکرات کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے بھی ملے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کےلیے حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئےحمایت کا بھی اعادہ کیا۔

چین نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے چین کی بروقت امداد کو سراہا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق قدرتی آفات پر امدادی سامان کی فراہمی، متاثرین کیلئے چینی ماہرین کی خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے قدرتی آفات کے بعد کی تعمیرنو اور بحالی میں مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کیلئے چینی امداد دونوں ممالک میں اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کی عکاس تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.