جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

پاکستان و عراق کا تجارت سمیت معاشی تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے ملاقات کی۔

‏ملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، عراقی افسران کو پولیسنگ اور فارنزک شعبے میں تربیت فراہم کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، زائرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ملاقات کے دوران عراقی سفیر نے رانا ثناء اللّٰہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.