
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم چٹوگرام سے ڈھاکا پہنچ گئی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیش ویمن ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2 ایک سے جیتی تھی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلا دیش کو گزشتہ روز آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 31 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.