
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے آج کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ابتداتی 4 وکٹ 44 رنز پر گر جانے کے کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سہارا دیا اور 99 رنز کی شراکت قائم کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، عالیہ ریاض 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 78 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلانا کنگ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔
Comments are closed.