بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ویمن ٹیم کی بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل بھرپور تیاریاں

ساف ویمن کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل بنگلہ دیش سے کھیلے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی میچ سے قبل بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ویمن فٹبالرز نے گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں کیں، جم میں فٹنس پر بھی کام کیا۔

پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے تین۔صفر سے شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں مالدیپ کو تین۔صفر سے ہرایا تھا۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے۔

نائب کپتان ملیکہ نور کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کیخلاف کھیلا اس سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے، ہماری ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے تیار ہے۔

میچ سے قبل کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نیپال میں پاکستان کے سفیر نے قومی ویمن پلیئرز کی حوصلہ افزائی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.