پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سینئر پلیئر ذولفیا نذیر مالدیپ کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئیں۔
ذولفیا نذیر میچ کے دوران گول کیپر سے ٹکرانے کے بعد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئیں۔
قومی ٹیم کی پلیئر کو شدید درد کی شکایت پر دبئی میں ڈاکٹرز سے معائنہ کرائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ذولفیا نذیر کو کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ویل چیئر پر سفر کر رہی ہیں۔
انجری کے بعد ذولفیا کو گراؤنڈ سے بھی اسٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔
Comments are closed.