پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز اگلے ماہ فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے عید کی تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے سنگاپور سے قبل کرغزستان اور ماریشیز سے بھی بات کی تھی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، سنگاپور سے فرینڈلیز کے لیے اقصیٰ مشتاق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.