پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کے خلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کی فیفا ویمن انٹرنیشنل ونڈو میں میچز کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان 2 میچز کھیلیں گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی عید تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کردے گی۔
پی ایف ایف نے سنگاپور سے قبل کرغزستان اور ماریشیس سے بھی بات کی تھی تاہم ان سے معاملات طے نہیں ہوئے تھے۔
میچز کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
Comments are closed.