جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارک باد، دورہ نیوزی لینڈ کامیابی پر مکمل کیا، ذکاء اشرف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ایک بیان میں ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ جیتا ہے۔

تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ویمنز ٹیم نے کامیابی کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ مکمل کیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے مہارت اور لگن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم بہترین کارکردگی کا تسلسل مستقبل میں برقرار رکھے گی۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین ذکاء اشرف نے وطن واپسی پر ویمنز ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.