پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

پاکستان ویمنز اور بنگلادیش بورڈ الیون کا ٹی 20 میچ بارش کی نذر

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کی منسوخی کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں انڈور کمپلیکس میں پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے دورے پر ہے، جہاں وہ بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔

پیر کو پاکستان ویمن اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا جانا تھا مگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

میچ کی منسوخی کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کوچز کی نگرانی میں انڈو ر کمپلیکس میں پریکٹس سیشن کیا، قومی ویمن ٹیم کل بھی پریکٹس کرے گی۔

قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.