بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ورلڈکپ ٹرافی سے چند میچز دور ہے، عماد وسیم

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی مسلسل فتوحات نے ورلڈکپ کی ٹرافی کیلئے راستہ آسان کردیا ہے۔

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی ٹرافی پاکستان کے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ٹیم کا گروپ فوٹو شیئر کیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری ٹیم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

عماد وسیم نے لکھا کہ ’ہم نے بحیثیت قوم اس جیت کا مزہ دوبارہ چکھنے کے لیے کافی انتظار کیا! ہمارا ساتھ دیتے رہیں!‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹرافی سے صرف چند میچ دور ہیں،  چلو ایسا کر دکھاتے ہیں پاکستانیو!

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست پر ردعمل دینے سے خود کو روک نہ سکے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے بھارت کو 10 وکٹوں سے ،  اور پھر نیوزی لینڈ اور افغانستان کو دلچسپ مقابلوں کے بعد پانچ وکٹ سے شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.