فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیاء پیسیفک گروپ نے رپورٹ جاری کردی۔
وزارت خزانہ نے رپورٹ پر کہا کہ پاکستان نے 40 میں سے 35 سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرلیا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان زیادہ عملدرآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
وزارت کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد کیا، پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیا۔
وزارت کے مطابق پاکستان نے بینکوں میں مشکوک ٹرانزیکشن کو روکنے کے اقدامات کیے ہیں۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی باقی سفارشات پر بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.