بھارت نے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف دیا ہے، کولمبو میں اگر پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ہدف کا تعاقب کرلیتی ہے تو یہ اس کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ ریکارڈز کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان نے آخری 4 میچز جس میں اس کو 300 سے زائد کا ہدف ملا تھا، اس میں کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
حال ہی میں ہمبنٹوٹا میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف کامیابی سے 301 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا۔
گزشتہ سال جون میں ملتان کے مقام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 306 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار انداز میں 349 رنز بناکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہاں پاکستان نے 300 سے زائد کے چاروں اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے تھے، وہاں عین 300 رنز کا ہدف اس سے چیز نہیں ہو پایا تھا۔
جب کراچی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 299 رنز کئے تھے لیکن پاکستان ٹیم ہدف عبور نہ کرسکی تھی۔
بھارت کا اسکور 356 رنز اس کا پاکستان کے خلاف مشترکہ طور پر سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل بھارت نے وشاکا پٹنم میں 9 وکٹ پر 356 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کو مجموعی طور پر 56 مرتبہ 300 سے زائد کا ہدف ملا، جس میں سے 10 مرتبہ اس نے کامیابی سے عبور کیا، ان 10 میں سے 4 کامیاب تعاقب 2022 کے بعد سے کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.