پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں۔
پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں۔ پاکستان ممکنہ طور پر اس جون تک گرے لسٹ میں رہے گا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نےانسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطرخواہ پیش رفت کی۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے 7 میں سے 6 نکات جلد مکمل کئے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں عائد کیں۔ پاکستان کو منی لانڈرنگ سے متعلق پیچیدہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے حوالے سے صرف ایک اور نکتے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جرائم سے حاصل رقوم کے پھیلاؤ اور اُسے قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Comments are closed.