وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2021ء کے ایکشن پلان کے تحت تیز عملدرآمد کیا۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی پیش رفت کو تسلیم کیا اور پاکستانی کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایکشن پلانز کے بقیہ دو آئٹمز کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
خیال رہے کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں، پاکستان ممکنہ طور پر اس جون تک گرے لسٹ میں رہے گا۔
Comments are closed.