جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلوں کے خطرناک نتائج بھگتے، شاہ برطانیہ

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث اسے شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

 کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلیوں کو آنے والی والی نسلوں کےلیے خطرناک مسئلہ قرار دے دیا۔

انہوں نے زیرو کاربن پالیسی اپنانے اور گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی پر زور دیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے 30 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے خطاب  میں پیرس موسمیاتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا، انہوں نے فوسل فیول پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.