بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیان سے واضع ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے، یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.