بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے عدلیہ سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

پاکستان نے عدلیہ پر جبر یا دباؤ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد کردی۔

دفتر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں عدلیہ سے متعلق رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے رپورٹ میں درج الزامات حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہیں۔

دفتر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستانی عدالتی نظام سے متعلق دیے گئے تاثرات غیر معقول اور غیر مصدقہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں ملکی آئین و قوانین کے مطابق کام کررہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.