پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجے جانے کے بیان پر لکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں سیکریٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اور اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جے شا نے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔
Comments are closed.