بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد اور فضول الزامات کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، یہ بھارتی سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ پاکستان میں دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونے کو نہیں چھپا سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت دوسروں پر انگلیاں نہ اٹھائے، پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی بند کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.