پاکستان نے ایک بار بھر عالمی رہنماؤں کے سامنے بھارتی سازشوں کا پردہ چاک کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت نے جعلی خبروں کی سازش کی۔ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا ارادہ رکھتا ہے۔
مستقل مندوب نے کہا کہ بھارت مسلم اکثریتی ریاست کو ہندو علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہندوؤں کو لائے۔
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام جنیوا کنونشن کے تحت نسل کشی کے مترادف ہے۔
پاکستان مندوب نے اسلحہ کی خرید و فروخت سے متعلق گفتگو میں کہا کہ آج اسلحہ کی ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسلحہ کی دوڑ قوموں کے درمیان عدم مساوات اور غربت کو بڑھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ناگزیر تنظیم ہے۔ دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ صرف کثیرالجہتی تعاون سے کیا جاسکتا ہے۔
The post پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی سازش کا پردہ چاک کر دیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.