emily willis hookup black gay hookup hookup by tinder charlotte hookup bars boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم نے پھر سنچری اسکور کی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پھر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے مارنس لبوشین کو بھی آؤٹ کردیا، وہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے، جن کی وکٹ زاہد محمود نے لی، وہ 19 رنز بناسکے۔

ان کے بعد گزشتہ میچ کے سنچری میکر بین میک ڈرمٹ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے اور وہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

جب 67 کے مجموعے پر آسٹریلیا کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور مہمان ٹیم کے جلد آؤٹ ہونے کے امکانات بھی روشن ہوچکے تھے ایسے میں پھر آسٹریلین ٹیم نے مزاحمت شروع کی اور 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ 

مہمان ٹیم کو 211 کے ٹوٹل تک پہنچانے میں ایلکس کیری نے 56، شان ایبٹ نے 49 اور کیمرون گرین نے 34 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد وسیم 3، 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی نے دو، زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.