بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، ذرائع وزارت خزانہ

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔

اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے…

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف، اسٹیل ملز…

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.