پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان سےآئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئےجاری رہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکابہت تفصیل سےجائزہ لے رہےہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔
حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں۔
پاورسیکٹرکےمعاملات طےہونےکےبعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائےگا، پاکستان نےجون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی۔
حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنےوالےممالک سےبھی بات کررہاہے۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان سےمتعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔
Comments are closed.