پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔
تینوں ون ڈے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت 1000 سے 2000 تک مختص کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کے لیے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کیوی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز یاسر حمید نے (356 رنز) بنائے تھے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلا کرتی تھی
Comments are closed.