ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

پاکستان نیدرلینڈز میچ میں بارش کا کتنا امکان؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں کل گروپ ٹو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

پاک نیدرلینڈز میچ مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہوگا جہاں کا موسم اس وقت سرد ہے جبکہ درجہ حرارت 10 ڈگری کے آس پاس ہے۔ 

کل پاک نیدرلینڈز میچ کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ 

پرتھ میں کل دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیشگوئی ہے، تاہم کل بارش کے مجموعی چانسز اس وقت 50 فیصد سے کم ہیں جبکہ دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد چانسز ہیں۔ 

واضح رہے کہ پرتھ میں آج بھی کچھ دیر بارش ہوئی جبکہ وقفہ وقفہ سے بوندا باندی بھی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.