پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے۔
کورونا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یومیہ ویکسینیشن نے نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکیسن لگالی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 37 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
Comments are closed.