پاکستان میں ہر 4 میں سے 3 افراد منہ کے کینسر کا شکار ہیں، قومی ادارہ صحت اسلام آباد نیشنل کینسر رجسٹری نے سرطان کے کیسزکی پہلی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر عام ہے اس کے بعد جگر، بڑی آنت، پھیپڑوں، پروسٹیٹ کا سرطان پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین میں سب سے زیادہ چھاتی، اووری، منہ، سروسز کا کینسر عام ہے جبکہ بڑی آنت کا سرطان بھی پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ بچوں میں خون کا سرطان اور نو عمروں میں ہڈیوں کا سرطان کے کیسز عام ہیں۔
جائزہ رپورٹ میں سرطان کے سب سے زیادہ کیسز خواتین میں 53.61 فیصد جبکہ 46.7 فیصد مردوں میں ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45.13 فیصد، سندھ میں 26.83 فیصد، کے پی میں 16.46 فیصد اور بلوچستان میں 3.52 سرطان کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دوسرے نمبر پر منہ، تیسرے پر بڑی آنت، چوتھے پر جگر اور پانچویں پر پھپھیڑوں کا سرطان پایا گیا جبکہ پاکستان میں ہر 4 میں سے 3 افراد منہ کے کینسر کا شکار ہیں، جس کی عام وجہ نسوار کا استعمال ہے جوکہ سب سے زیادہ سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں کیا جاتا ہے۔
نیشنل کینسر رجسٹری رپورٹ کے مطابق 2015-2019 تک 2 لاکھ 69 ہزار 202 کینسر کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز تیزی سے بڑہ رہے ہیں، جس کی اصل وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔
رپورٹ کے مطابق غذا میں نمایاں تبدیلی سے کینسر میں اضافہ ہونے لگا۔
Comments are closed.