اقتصادی سروے 22-2021 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں لائیواسٹاک کی تعداد میں 3.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں اور خچّروں کی تعداد برقرار ہے جبکہ گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ جاری ہے۔
ایک سال کے دوران پاکستان میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گدھوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 56 لاکھ تھی۔
پاکستان میں مالی سال 20-2019 میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی۔
رواں مالی سال کے دوران گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد مسلسل تیسرے سال بھی چار لاکھ برقرار ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں خچّروں کی تعداد بھی تیسرے سال دو لاکھ رہی۔
Comments are closed.