بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کھیل کر آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں، نیتھن لیون

آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 سال بعد آئے ہیں، آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی مداحوں کے لیے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

نیتھن لیون نے دورۂ پاکستان میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ اور بہت فخر محسوس کر رہے ہیں،یہاں مہمان نوازی کمال کی ہے اور ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں،اسلام آباد میں ہوٹل اسٹاف ہمارا بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔

آسٹریلوی اسپنر کا کہنا تھا کہ امید کر رہے ہیں دورۂ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ کانٹے دار ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ جس پچ پر ہم نے پریکٹس کی وہ زیادہ اسپن نہیں کر رہی تھی،2019ء کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا۔

نیتھن لیون نے کہا کہ ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے، ابھی معلوم نہیں کہ ایک یا پھر دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں، ٹیم کے پاس ایشٹن اگار اور مچل مارش جیسے باصلاحیت آل راؤنڈرز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ اچھے اوپنر ہیں یہ دونوں ٹیسٹ میں بولنگ کیلئے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

آسٹریلوی اسپنر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنا آسٹریلیا کے لیے چیلنجنگ ضرور ہوگا، ہم تیاری پوری کر رہے ہیں،ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے،امید ہے کہ اسپن بھی ہوگی اور ریورس سوئنگ بھی دیکھنے کو ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.