بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار، مزید 83 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 413 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 747 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 389 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 316 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 270 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 33 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 97 ہزار 615 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 6 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار 214 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 2 کروڑ 58 ہزار 377 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 40 ہزار 164 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 30 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 6 ہزار 960 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 118 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 980 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 155 ہو گئیں۔

ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 10 فیصد، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 550 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 877 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 942 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 712 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 456 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 84 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.