پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 371 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 184 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 470 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 51 ہزار 251 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 439 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 94 لاکھ 77 ہزار 813 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 9 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سرگودھا میں 7 اعشاریہ 69 فیصد، لاہور میں 7 اعشاریہ 50 فیصد، مردان میں 6 اعشاریہ 15 فیصد، اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
این سی او سی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملتان میں 4 اعشاریہ 35 فیصد، میر پور آزاد کشمیر میں 3 اعشاریہ 08 فیصد، حیدر آباد میں 3 اعشاریہ 05 فیصد، راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 96 فیصد، فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 66 فیصداور کراچی میں 1 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.