سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 221 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 95 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 291 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 68 فیصدہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 573 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 423 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 896 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 15 ہزار 96 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار 545 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 13 ہزار 379 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 475 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 73 ہزار 718 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 412 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 134 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 679 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 94 ہزار 402 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 837 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 632 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 29 ہزار 593 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 669 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 166 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.