بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کتنے اے ٹی ایمز ہیں؟ ایک سال میں کتنے ہزار ارب کی ٹرانزیکشنز ہوئیں؟

پاکستان میں اے ٹی ایم مشینز کے ذریعے سال 2021 میں مجموعی طور پر 64 کروڑ 85 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن کی مالیت 8 ہزار 791 ارب روپے رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ملکی ادائیگیوں کے نظام پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں 16 ہزار 709 اے ٹی ایمز نصب ہیں، جن میں 82 فیصد مشینیں بینکوں اورتقریباً 18 فیصد دیگر مقامات پر نصب ہیں۔ ملکی میں 18 موبائل اے ٹی ایمز بھی ہیں۔

سال 2021 میں اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے کے لئے 62 کروڑ 70 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں، ایک سال میں اے ٹی ایمز سے 7 ہزار 976 ارب روپے نکلوائے گئے۔

اے ٹی ایمز کا استعمال بینک اکاؤنٹس میں فنڈ ٹرانسفر کے لئے بھی ہوا، ایک سال میں 691 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں اے ٹی ایمز کے ذریعے ٹرانسفر کرائے گئے۔

اے ٹی ایمز کا استعمال یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیوں کے لئے بھی کیا گیا، ایک سال کے دوران 24 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 56 لاکھ یوٹیلٹی بلز اے ٹی ایمز کے ذریعے ادا کئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.