عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق فی لیٹر ڈیزل 9 روپے سستا ہونے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف دباؤ کے تحت سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل بڑھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو قیمت کم نہیں ہوگی۔
Comments are closed.