پاکستان میں پہلی بار سندھ حکومت کے تحت ٹیچرز لائسنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نگراں حکومت نے ایس ٹی ایس کے تحت ٹیچنگ لائسنس کی آن لائن درخواستیں طلب کرلیں۔
ٹیچنگ لائسنس ٹیسٹ 11 جنوری کو منعقد ہوگا، 4 سالہ بی ایڈ کرنے والے افراد ٹیچنگ لائسنس کےلیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
ٹیچنگ لائسنس کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار سندھ حکومت کی گریڈ 16 ایلی منٹری ٹیچر کی آسامیوں کےاہل ہوں گے۔
نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیچرز کی استعداد بڑھانا ہے۔
آئی بی اے سکھر کے تحت ٹیسٹ کراچی حیدر آباد اور سکھر میں ہوں گے۔
اس ٹیسٹ کیلئے 11 جنوری 2024 تک آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔
Comments are closed.