پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی معاشی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا نمائندہ آئی ایم ایف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی نے وسیع تر قومی مفاد میں آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
پاکستان میں تعینات نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور کیا جائے گا۔
Comments are closed.