پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

پاکستان میں مکمل محفوظ ہوں، بھارتی خاتون انجو

دوست سے ملنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں مکمل محفوظ ہے۔ قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہے۔ قانونی طریقے سے بھارت واپس چلی جائے گی۔

انجو نے کہا ہے کہ اس کے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کیا جائے۔ جسے بات کرنی ہے، وہ اس سے رابطہ کرلے، وہ میڈیا سے بات کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سے انجو نامی لڑکی خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچ گئی۔

بھارت سے انجو نامی لڑکی خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی لڑکی انجو کی پاکستان کے 29 سالہ نصراللّٰہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر دیر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انجو قانونی طور پر وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے، وہ میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ انجو نامی لڑکی کا تعلق بھارت کے شہر نئی دہلی سے ہے، جو ایک ماہ کے وزٹ ویزے پر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئی ہے۔

مشتاق احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی لڑکی کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، جس کی سیکیورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.