
ساؤتھ ایشین کلائمٹ آؤٹ لک فورم (ایس اے ایس سی او ایف) نے جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے مون سون کا آؤٹ لک جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی، جون تا ستمبر مون سون بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں درجہ حرارت زائد رہ سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان میں جون تا ستمبر معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں بارشیں معمول سے زائد ہوں گی۔
سردار سرفراز کے مطابق گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی، پاکستان کے جنوبی علاقوں میں پچھلے سال کی طرح بارشیں زائد ہونے کا امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران سیلابی صورتحال کے امکانات بھی کم ہیں۔
Comments are closed.