24 برس بعد تاریخی دورے پر پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو فیملی یاد آنے لگی۔
آسٹریلوی بیٹر نے انسٹاگرام پر فیملی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ بتایا کہ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے فیملی کے ہمراہ لی گئی تصویر، اس تصویر کے لیے عائشہ کو بسکٹ کا لالچ دیا تھا ۔
عثمان خواجہ نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو میں بہت مِس کررہا ہوں۔
آسٹریلوی بیٹر نے اہلیہ ریچل کو اس خوبصورت فوٹو کا کریڈٹ دیا۔
خیال رہے کہ عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی بیوی نےسال 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔
Comments are closed.